26 نومبر، 2022، 11:56 PM

عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،صوبائی وزیر

عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،صوبائی وزیر

پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی عمران خان نے جلسے میں اعلان کردیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، آج کے مارچ نے ثابت کردیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

News ID 1913379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha